کتابِ مقدّس ہمارے خالق خدا کی طرف سے ہمارے لئے پیغام ہے۔ بعض اوقات اِس کے درست مطلب تک پہنچنے میں کئی ایک مُشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ مرقس کی اِنجیل کی یہ تفسیر اُنہی مشکلات کا حل ہے۔ اِس کی خوبیاں درج ذیل ہیں
کتابِ مقدّس کے اُردو متن کو بولڈ لکھا گیا ہے، تاہم ساتھ ساتھ مشکل الفاظ و اصطلاحات کی وضاحت بھی کر دی گئی ہے۔ یوں یہ ایک سلیس تشریحی اور بامحاورہ ترجمہ معلوم ہوتا ہے۔
چند آیاتِ مقدسہ پڑھنے کے بعد اُس حصے کے تعلق سے آپ کو چند ایک اسباق یا خیالات پڑھنے کو ملیں گے تاکہ آپ بھی اُن پر غور و خوض یا دُعا کر سکیں۔
اِس تفسیر کی زبان بہت آسان استعمال کی گئی ہے تاکہ کم پڑھے لکھے اور بچے بھی اِس سے بھرپور فائدہ اُٹھا سکیں اور مشکل اور گہرے بیانات کو آسان فہم زبان اور انداز میں سمجھ سکیں۔